مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

Meat

Meat

لاہور (جیوڈیسک) نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کی زیرصدارت محکمانہ اجلاس ہوا جس میں سردارعاشق حسین ڈوگر ایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک، ڈاکٹر محمد نواز سعید ڈائریکٹر جنرل (توسیع)، ڈاکٹر ثناءاللہ بھٹی ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)، ڈاکٹر اسرار حسین چوہدری ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن، عرفان خالدڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن)، ڈاکٹراقبال شاہدڈپٹی سیکرٹری (ٹیکنیکل) اور ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر لاہور نے شرکت کی۔

سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا کہ پنجاب بھرمیں مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔ اس مہم کا آغاز 20 روز قبل کیا گیا تھا اور اب تک لاہور سمیت 9 اضلاع میں 2852 چھاپے مارکر 141 ایف آئی آر زدرج کراکے 174 افراد کو گرفتار کیا اور 37 گاڑیاں قبضہ میں لی جاچکی ہیں۔