نیٹو کنٹینرز سمیت 3 مقدمات میں 4 گواہوں کے بیانات قلمبند

NATO Containers

NATO Containers

راولپنڈی (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ وصولی اور نیٹو کنٹینرز کو آگ لگانے سمیت 3 کیسوں کی سماعت کے دوران 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے جبکہ 5 کیسوں کی سماعت مزید کارروائی کیلئے آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی۔

نیوٹائون میں درج قتل اقدام قتل کے مقدمہ کی سماعت 12 نومبر، تھانہ وارث خان میں درج پولیس پارٹی پر فائرنگ مقدمہ کی سماعت 2 نومبر، تھانہ صدر حسن ابدال میں درج اغوا برائے تاوان مقدمہ کی سماعت 13 نومبر، تھانہ تلہ گنگ، تھانہ پنڈی گھیب میں درج نیٹو کنٹینرز کو آگ لگانے کے مقدمات کی سماعت 11 نومبر، تھانہ ٹیکسلا میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد مقدمہ کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔