ڈینگی نے شہریوں کو زندگی و موت کی کشمکش میں ڈال دیا، شاہد گیلانی

Dengue

Dengue

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید شاہد گیلانی نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی نے سیکڑوں لوگوں کو زندگی و موت کی کشمکش میں ڈال دیا، ہسپتالوں میں دوائیں ناپید ہیں۔

انتظامیہ کے لوگ گھروں اور دفتروں میں جا کربرتن چیک کر رہے ہیں کہ وہاں پر کہیں ڈینگی تو نہیں چھپا ہوا، انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور نالہ لئی اور دوسرے کھلے ہوئے نالے جو ڈینگی افزئش کی فیکٹریاں ہیں وہاں سپرے کروائے ان کی صفائی کو ممکن بناکر چھوٹے نالوں کو ڈھانپنے کا بندوبست کیا جائے۔ تا کہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔

شاہد گیلا نی نے کہا کہ اب ڈینگی کو بھی انتظامیہ نے رشوت لینے کا ذریعہ بنا لیا ہے، صرف لوگوں کے دفاتر میں گھس کر ان کے چالان کرنے سے ڈینگی کا خاتمہ نہیں ہو گا، حکومت فی الفور لوگوں کوڈینگی کی وباء سے بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے تا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔