کراچی : ایف بی ایریا فیکٹری میں آگ ، فائر بریگیڈ بجھانے میں مصروف

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 21 میں فیکٹری میں آگ لگ گئی 10 فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 21 میں فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

آگ کی اطلاع پر فوری طور پر 6 فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے لئے روانہ گئے۔ تاہم آگ کی شدت کے بعد مزید 4 فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے عمل میں شامل ہو گئے۔ فائر بریگیڈ حکام نے آگ کی شدت کے پیش نظر تیسرے درجے کی آگ قرار دیکر شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کر لئے گئے۔ تا ہم آگ لگنے کی وجاہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔