تھری ڈی اینیمیٹڈ سپر ہیرو فلم بگ ہیرو 6 کا نیا ٹریلر جاری

Big Hero 6 Animated Superhero

Big Hero 6 Animated Superhero

لاس اینجلس (جیوڈیسک) والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت بننے والی تھری ڈی اینیمیٹڈ سپر ہیرو فلم”بگ ہیرو6 “کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکارڈون ہِل اور کرس ولیمز کی اس فلم کی کہانی فکشنل کامک بک سپر ہیروز پر مبنی ہے۔

جنہیں شہر میں کرائم کے خاتمے کیلئے ایک نوجوان روبوٹ کی شکل میں تیار کر تا ہے۔ روئے کونلی کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کیلئے ڈائیلاگ جوش ہچر، سیموئل جیکشن، فیڈی ہائی مور، ٹی جے مِلر، جیمی چنگ اور مایا روڈولف سمیت ہالی ووڈ کے کئی۔

صف اول کے اداکاروں کی آوازیں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت رواں سال7نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔