بھمبر کی خبریں 30/10/2014

Bhimber

Bhimber

خدمت مرکز ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 2 روزہ فری آئی کیمپ اختتام

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) خدمت مرکز ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 2 روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر 400 مریضوں کا فری چیک اپ جبکہ 50 سے زائد مریضوں کا آپریشن تفصیلات کے مطابق ضلع بھمبر کی سماجی تنظیم خدمت مرکز ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کمیونٹی ہال بھمبر میں جاری 2 روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا فری آئی کیمپ میں 400 سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا فری چیک اپ کیا گیا جبکہ 50 سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا اور مریضوں کو فری ادویات بھی دی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف نے گذشتہ روز پیپلز ہائوس بھمبر میں قائم مقام

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف نے گذشتہ روز پیپلز ہائوس بھمبر میں قائم مقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف کے اعزاز میں صبح کے پر تکلف ناشتہ کا اہتمام کیا ناشتہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد جرال ، ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین، SC پبلک ہیلتھ سجاد احمد بٹ، DSP محمد رفیق، صدر بار راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ، چوہدری نجیب ایڈووکیٹ، چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ، چوہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ، چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ، چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ، AD لوکل گورنمنٹ محمد یوسف قریشی، ایکسین برقیات راجہ عمر حیات، ایم ایس ڈاکٹر اقبال حسین، ایکسین شاہرات چوہدری ندیم ، DHO ڈاکٹر طارق محمود چوہدری، ایکسین بلڈنگ طاہر اقبال بٹ، ایکسین پبلک ہیلتھ چوہدری ظہیر ,، DEO ملک افتخار، اوورسیز کشمیری رہنما چوہدری محمد یونس کالچھوی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امور حیوانات ڈاکٹر غلام رسول، صدر ٹرانسپورٹ یونین چوہدری محمد عارف کاکا، DFO جنگلات راجہ عمران شفیع، طارق محمود بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری شبیر احمد وائس سپرنٹنڈنٹ MCB راجہ محمد افضل، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری طالب حسین، تحصیلدار عیص بیگ، نائب تحصیلدار راجہ نثار احمد، ملک جاوید اقبال ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کمال سبحانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر 1122 راجہ جاوید اقبال، راجہ منیر احمد رینج آفیسر، راجہ محمد اسلم بڑھنگ، ممبر راجہ علی شان بڑھنگ، پراجیکٹ منیجر راجہ عامر زیب، چوہدری ااسماعیل، احسان جمیل، ڈی ایس پی محمد شریف، خالد محمود ثاقب ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین چوہدری سلیم پرویز، چیف آفیسربلدیہ ملک محمد رزاق، محمد یونس بھٹی، سجاد الحق ایڈووکیٹ ، مشیر وزیراعظم مبشر اعجاز، راجہ نعیم گل صدر کشمیر پریس کلب، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، ملک شوکت حسین، ناصر شریف بٹ، چوہدری سلیم ساگر، ارشد غازی، عاطف اکرم، مرز ا ندیم اختر، شیراز پرویز، فیصل صغیر ، افتخار گل، چوہدری جمیل شفیع و دیگر نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف ایک ڈسپلن سیاسی جماعت ہے تمام جماعتی عہدیداران اور کارکنان جماعتی ڈسپلن کے پابند ہیں
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف ایک ڈسپلن سیاسی جماعت ہے تمام جماعتی عہدیداران اور کارکنان جماعتی ڈسپلن کے پابند ہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تحریک انصاف میں کوئی گنجائش نہ ہے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف ڈاکٹر لطف الرحمن کی قیادت میں متحد اور منظم ہے آئندہ الیکشن میں آزاد کشمیر سمیت مہاجرین کے ہر حلقہ میں اپنا امیدوار کھڑا کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ضلع بھمبر کے صدر چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت جس کارکن کو جو ذمہ داری سونپے گی کارکنان اسکی پابندی کرینگے اور جس امیدوار کو اسمبلی کا ٹکٹ دے گی ہم سب اس کی کامیابی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہ ہو گی جو جماعت کے ڈسپلن کی پابندی کرے گا وہ جماعت کا ممبر اور عہدیدار ہو گا آزاد کشمیر کے اندر تحریک انصاف کی تنظیم سازی شروع ہو چکی ہے جو لوگ کارکن یا عہدے دار بننا چاہتے ہیں وہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں اور کارکردگی کی بنیاد پر آگے آئیں انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر ڈاکٹر لطف الرحمن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور انکی قیادت میں آزاد کشمیر کے اندر تحریک انصاف کو سب سے بڑی سیاسی جماعت بنائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد کشمیر کے قائمقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزاد خطے کے اندر تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا انقلاب برپا کیا ہے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آزاد کشمیر کے قائمقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزاد خطے کے اندر تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا انقلاب برپا کیا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت کی تین سالہ کارکردگی گذشتہ حکومتوں کی 60 سالہ کارکردگی سے بہتر ہے خطے کے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے عملی اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں آزاد کشمیر کے اندر میگا پراجیکٹس کا آغاز ہو چکا ہے جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز ہائوس بھمبر میں عوامی وفد اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی ، سیاسی اور جمہوری جماعت ہے جو عوام کے ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور عوامی طاقت سے ہی اقتدار میں آئی ہے عوامی خدمت پیپلز پارٹی کاطرہ امتیاز ہے الیکشن مہم میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو 5 سالوں کے اندر پورا کرینگے انشاء اللہ کارکردگی کی بنیاد پر آنے والا الیکشن بھی پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے طاقت اور جبر کے زور پر 2 کروڑ انسانوں کو انکے بنیادی انسانی حق حق خودارایت سے محروم کر رکھا ہے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈی پر بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کر رکھی ہے جس سے جنوبی ایشیا میں قیام امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا ہے بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کو زیادہ دیر غلام نہیں رکھ سکتا لاکھوں کشمیریوں کی قربانیاں جلد رنگ لانے والی ہیں اور کشمیر سے ظلم اور بربریت کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے اور کشمیریوں کو جلد بھارت سے آزادی ملنے والی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کا ٹیچر جلاد بن گیا بچوں کے اوپر وحشیانہ تشدد روز کا معمول بن چکا ہے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کا ٹیچر جلاد بن گیا بچوں کے اوپر وحشیانہ تشدد روز کا معمول بن چکا ہے دور سے سکول آنا اور جلدی چلے جانا اس کا وطیرہ بن چکا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بچوں پر تشدد کا نوٹس لے اور جلد ٹیچر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار مکہال کے رہائیشیوں محمد سلیم، نصیر احمد، ظفر اقبال ، محمد شفیق، طارق حسین، محمد افضل، محمد عارف، عبدالرحمن اور شوکت علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول مکہال میں عمر رفیق نامی ٹیچر تعینات ہے جو ہر روز دیر سے آتا ہے اور جلدی چلا جاتا ہے جس کی ہم نے شکایت کی کہ ٹیچر کے دیر سے آنے اور جلدی جانے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے جس پر ٹیچر عمر رفیق نے غصہ میں آ کر ہمارے بچوں کے اوپر وحشیانہ تشدد کیا اور آئے روز بچوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بناتا ہے بچوں کے جسموں پر تشدد کے نشانات واضح ہیں تشدد کے علاوہ بچوں کو سر کے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنا اور ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہمارے بچے شدید خوف زدہ ہیں اور سکول جانے سے انکاری ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر بھمبر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھمبر سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیچر کے ظلم و تشدد کا نوٹس لیں اور ٹیچر کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پرائمری سکول مکہال سے تبدیل کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر ہماری شنوائی نہ ہوئی ٹیچر عمر ررفیق کو تبدیل نہ کیا گیا تو ہم مکہال سکول کو تالا لگا کر سٹرک پر احتجاج کرینگے