نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان اے ٹیم کا اعلان، انور علی قیادت کریں گے

 Anwar Ali

Anwar Ali

لاہور (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ کے لئے قومی اے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر انور علی کریں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیویز کے خلاف پریکٹس میچ کے لیے اے ٹیم کے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا، آل راؤنڈر انور علی کو کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

سکواڈ میں عابدعلی، عادل امین، عدنان اکمل، عطااللہ، بابر اعظم ، بلاول بھٹی، احسان عادل، حارث سہیل، جنید الیاس، کرامت علی، رضا حسن، سعد علی، سمیع اسلم اور شان کے نام شامل ہیں، پاکستان اے ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ 3 نومبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔