پاکستان کو دوسرا نقصان 100 رنز پر پروفیسر بھی پویلین واپس

Pakistan Test Match

Pakistan Test Match

ابوظہبی (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میں دوسرا نقصان اٹھانا پڑا، 100 کے مجموعی سکور پر پروفیسر بھی پویلین کی راہ لینے پر مجبور ہو گئے، اس سے پہلے قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے 35 رنز بنائے اور انہیں نیتھن لیون نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا تھا۔

محمد حفیظ کو فاسٹ بائولر مچل جانسن کی گیند پر وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن نے وکٹوں کے پیچھے کیچ آئوٹ کیا، انہوں نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، محمد حفیظ کے بعد یونس خان وکٹ پر موجود ہیں۔