طالبان کا افغان فورسز کی چوکیوں پر حملہ، جھڑپیں، غیر ملکیوں سمیت 33 ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں 300 سے زائد طالبان عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں غیر ملکیوں سمیت 33 جنگجو مارے گئے۔ 300 سے زائد طالبان عسکریت پسندوں نے رواں ہفتے وردوج ضلع میں پولیس چوکیوں پر حملہ کیا تھا جس میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

حملے کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز کی مدد کے لیے اضافی فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ دیں اثناء بدخشاں میں سکیورٹی فورسز نے طالبان عسکریت پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دئیے۔