پشاور میں طالب علم کا گورنر خیبر پختونخوا سے ڈگری لینے سے انکار، گو نواز گو کے نعرے

Peshawar University

Peshawar University

پشاور (جیوڈیسک) یونیورسٹی کے سالانہ کانوکیشن کے دوران ایک طالب علم نے گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی سے ڈگری وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے۔

پشاور یونیورسٹی میں طلبہ کے سالانہ کانوکیشن کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان عباسی تھے، تقریب کے دوران خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے طالبعلم اسفندیار نے اسٹیج پر آکر گورنر خیبر پختونخوا سے ڈگری وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے وائس چانسلر سے استدعا کی کہ وہ انہیں ڈگری سے نوازیں۔

وائس چانسلر کے انکار پر اسفندیار نے سند وصول کرنے سے ہی انکار کر دیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ سردار مہتاب خان عباسی وزیر اعظم نواز شریف کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں اور وہ ماضی میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صوبے کے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔