مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ٹریفک قوانین کی پاسداری سے حادثات کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے اور فوری فرسٹ ایڈکی فراہمی سے بہت ساری قیمتی جانو ں کو بچایا گیا ہے۔ 1124 ہیلپ لائن کی افادیت کے حوالے سے عوام کو ڈینگی بخار سے بچائو کے سلسلہ میں بھی پمفلٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی پٹرولنگ قصور محمد شعیب چیمہ نے ایس ایس پی پٹرولنگ لاہور ریجن صاحب کی ہدایت پر عوام میں ٹریفک قوانین کے سلسلہ میں شعور بیدار کرنے کیلئے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پویس کی طرف سے مختلف جگہوں پرلگائے گئے روڈ سیفٹی کیمپ قائم کا دورہ کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل سواروں اور ڈرائیوروں ، راہگیروں کو پٹرولنگ پولیس کی مختلف ٹیموں کے ذریعے لیکچر دینے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر عوام میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔