غیر قانونی تارکین وطن کیلئے بحیرہ روم میں ریسکیو مشن ہفتے سے شروع کیا جائیگا

European Union

European Union

برسلز (جیوڈیسک) یورپی یونین کی طرف سے کشتیوں کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنیوالے غیر قانونی تارکین وطن کیلئے بحیرہ روم کے علاقے میں ایک گشتی اور ریسکیو مشن ہفتے سے شروع کر دیا جائیگا۔

رپورٹ مطابق یورپی یونین نے یہ نگرانی اور امدادی مشن اطالوی حکومت کے ان ارادوں کے پیش نظر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ اٹلی سمندری راستے سے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخلے کی کوشش کرنیوالے غیر ملکیوں کیلئے اپنے ایسے مشن بند کر سکتا ہے۔

اس طرح بحیرہ روم کے پانیوں میں ایسے تارکین وطن کی ہلاکتوں کا خطرہ زیادہ ہوسکتا تھا۔