اسلام آباد (جیوڈیسک) ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رفیق رجوانہ کی زیرصدارت ہوا۔ کمیٹی نے کمیٹی نے پشاور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری دیدی۔
ان ججوں میں محمد یونس تھیم، قلندر علی خان، غنضفر خان، حیدر علی خان شامل ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ میں آٹھ ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی بھی منظوری دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج تقرر کیے جانے والوں میں علی اکبر قریشی، قاضی ایم ایچ امین احمد، خالد محمود ملک، چودھری مشتاق احمد، مسعود عابد نقوی، شاہد کریم، چودھری محمد اقبال، مرزا وقاص رؤف شامل ہیں۔