خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، بائیومیڑک سسٹم کے استعمال کا معاملہ الجھ گیا

Election Commission

Election Commission

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن وفاق سے فنڈز لے کر مشینیں خریدے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کے پی کے حکومت نے پورے صوبے میں بائیومیڑک سسٹم کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا اور بائیو میڑک مشینیں خود خریدنے کے لیے تحریری یقین دھانی بھی کرائی تھی۔

بائیو میڑک مشینیں وفاق سے خریدنے سے متعلق خط کے بعد خیبرپختونخوا میں بائیو میڑک سسٹم کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کا معاملہ الجھ گیا ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کے لیے 50 ہزار مشینیں درکار ہیں۔