عمران خان اپنی اتحادی جماعت اسلامی پر بھی چڑھ دوڑے

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی اتحادی جماعت اسلامی پر بھی چڑھ دوڑے کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی وکٹ کے دونوں اطراف کھیلنا بند کرے، جماعت اسلامی پاکستان کے لوگوں کو بتائے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور سراج الحق اسلامی قانون لانا چاہتے ہیں تو تحریک انصاف کے ساتھ آئیں۔

سراج الحق روایتی طور پر زرداری اور نواز شریف کے خلاف نیب کے کیس بھول گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر بھی اس حوالے سے کہتے ہیں کہ سراج الحق کے بیان پر افسوس ہوا ہے۔