محرم الحرام کے دوران اسلحہ کی نمائش پر بغیر پلیٹ گاڑیوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہے

Kharian

Kharian

کھاریاں : ضلع گجرات محرم الحرام کے دوران اسلحہ کی نمائش پر، کالے شیشے والی گاڑیوں اور بغیر پلیٹ گاڑیوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہے جو بھی قانون توڑے گا نتائج کا ذمہ دار خود ہوگا یونین کونسل کی سطح پرتمام کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے تا کہ امن وامان کی فضاء بحال رکھی جاسکے جلوسوں کے روٹوں پرصفائی اور مرمت کا کام بھی فوری مکمل کیا جائے مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

ان خیالات کاا ظہار DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ نے کھاریاں TMA ہال میں تحصیل کھاریاں کیامن کمیٹیوں کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علمائے کرام بھر پور کردارادا کر کے امن بحال رکھ سکتے ہیں تحصیل کھاریاں کے تمام مکاتب فکر میں مکمل ہم آہنگی خوش آئند ہے سب ملکر کام کریں اور جلوسوں کے دوران شرپسند پر کڑی نظر رکھی جائے جلوسوں کے روٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر کے نگرانی کی جائے گی۔

ضلع گجرات کا کنٹرول روم ضلعی ہیڈ کوارٹر اورتحصیل ہیڈ کوارٹر میں بھی قائم کیا گیا ہےMPAچوہدری شبیر احمدکوٹلہ نے کہا کہ حکومت امن وامان کیلئے ہر قسم کی کاروائی بروے کار لارہی ہے انتظامیہ کی مدد کیلئے علمائے کرام،امن کمیٹیوں کے ممبران اور عوام بھی تعاون کریںDPOرائے اعجاز احمد نے کہا کہ پولیس ہرگز نہیں چاہتی کسی کو بلاوجہ تنگ کیا جائے جلوسوں کے دوران شرپسند ی کی اجازت نہیں دی جائے گی ضلع بھر میں3000نوجوان اور آفیسران ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں امن کے قیام کیلئے علمائے اکرام ہر سطح پر کردارادا کریں۔