بھمبر کی خبریں 30/10/2014

Bad Roads

Bad Roads

بھمبر (جی پی آئی) محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام کشمیر کونسل کے فنڈز سے بننے والی سٹرکیں دیکھ بھال اور چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں کے فنڈز ضائع ہونے لگے بننے والی سڑکیں زبوں حالی کا شکار لاکھوں اور کروڑوں کے منصوبے لوکل کمیونٹی کے بجائے ٹھیکیدار کو دئیے جانے لگے منصوبوں میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری میٹریل کا استعمال کشمیر کونسل کے منصوبے عوامی سہولت کے بجائے عوام کیلئے وبال جان بن گے تفصیلات کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے زیر اہتمام کشمیر کونسل کے فنڈز سے بننے والی سٹرکیں دیکھ بھال نہ ہونے کے وجہ سے زبوں حالی کا شکار پبلک فنڈز کا ضیاع معمول بن گیا کشمیر کونسل کے منصوبے عوامی سہولت کی بجائے عوام کیلئے وبال جان بن گئے ہیں کشمیر کونسل کے فنڈز سے محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کچی اور پختہ سٹر کیں تعمیر کرواتا ہے جس کے تحت کچی یا پختہ سڑکوں کا کام لوکل کمیونٹی کے ذریعے پراجیکٹ کمیٹیوں کے ذریعے ہوتا ہے لیکن پراجیکٹ کمیٹیوں کا نام کاغذوں تک محدود ہے لیکن کمیٹیوں کا منصوبوں میں عملاً کوئی دخل نہ ہے تمام منصبوبے ٹھیکیداروں کو دئیے جاتے ہیں جو کمیشن کے عوض اپنی مرضی کا کام کرتے ہیں منصوبوں کی تعمیر کے دوران نہ تو کشمیر کونسل کا ڈائریکٹر اور نہ ہی لوکل گورنمنٹ کا عملاً کوئی چیک اینڈ بیلنس ہوتا ہے منصوبوں کی تکمیل کے بعد انکی دیکھ بھال کا کوئی میکا نزم موجود نہ ہونے کی وجہ سے چند ماہ بعد سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر عوام کیلئے سہولت کی بجائے و بال جان بن جاتی ہیں اور یوں پبلک فنڈز ضائع ہو جاتے ہیں عوامی حلقوں نے کشمیر کونسل کے فنڈز کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت خرچ کرنے اور جاریہ منصوبوں کے ساتھ ساتھ تکمیل شدہ منصوبوں کی دیکھ بھال اور مرمتی کے فنڈز رکھنے کے مطالبہ کیا ہے تا کہ عوامی پیسہ ضائع نہ ہو اور کشمیر کونسل کے فنڈز سے بننے والی سٹرکیں اور دیگر منصوبے اپنی افادیت قائم رکھ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( جی پی آئی ) سیکرٹری سکائونٹس میرپور ڈویژن زاہد عالم چوہدری کو تعلیمی خدمات پر صدارتی میڈل مل گیا صدارتی مڈل ملنے پر تعلیمی سیاسی اور سماجی حلقوں کی مبارکبادیں تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سکائونٹس میرپور ڈویژن و سنیئر ٹیکنیکل ٹیچر گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن میرپور زاہد عالم چوہدری کی تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے صدر و چیف سکائوٹ پاکستان نے صدارتی میڈل ” میڈل آف میرٹ ” دیا زاہد عالم چوہدری کا تعلق بھمبر سے ہے صدارتی میڈل ” میڈل آف میرٹ ” ملنے پر آزاد کشمیر بالخصوص ضلع بھمبر کے تعلیمی ، سیاسی اور سماجی حلقوں نے زاہد عالم چوہدری کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکی تعلیمی خدمات کو بھی سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( جی پی آئی ) ضلع بھمبر کے اساتذہ کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں اساتذہ کے خلاف انتقامی کارروائیاں برداشت نہیں دفتروں میں اساتذہ کی بلیک میلنگ بند کی جائے ان خیالات کا اظہار آزاد جموں و کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع بھمبر کے راہنما محمد اکرم عرف پپوجٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھمبر کے اساتذہ کے حقوق کا بھر پور تحفظ کرینگے اساتذہ کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی یا انتقامی برداشت نہ ہو گی اساتذہ بھی اپنے پیشہ سے انصاف کریں سیاسی اور انتقامی بنیادوںپر تقرری اور تبادلہ نہ کیا جائے بلکہ میرٹ کے اوپر تقرری اور تبادلہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ خواتین اساتذہ کو گھروں کے نزدیک ایڈجسٹ کیا جائے انہوں نے کہا کہ دفتروں کے اندر اساتذہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کو کسی صورت برداشت نہین کرینگے دفتر وں کے اندر میرٹ کی پالیسی اپنائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( جی پی آئی ) اقوام متحدہ 67 برس گزر جانے کے باوجود تنازعہ کشمیر کو حل نہ کرا سکا جو اقوام متحدہ کے وجود پر بڑا سوالیہ نشان ہے بھارت کو حقائق اعتراف کر کے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات اٹھا نا پڑیں گے کشمیری کسی صورت غیر قانونی بھارتی قبضے کو تسلیم نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے ضلعی صدر چوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ نے بھمبر میں ماہانہ میٹنگ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کے ممالک نے اقوام متحدہ کا قیام عالمی امن اور تعاون کے فروغ اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے عمل میں لایا گیا تھا لیکن بد قسمتی سے اقوام متحدہ میں 67سال سے پڑے ہوئے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے کوئی اقدامات نہ اٹھائے گئے جو اقوام متحدہ کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ اب حقائق سے چشم پوشی نہ کریں اور مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کی تاریخی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا کشمیری ریاست جموں و کشمیر کی وحدت کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور اپنی جدوجہد آذادی اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک غاصب ملک کشمیر پر اپنا قبضہ نہیں چھوڑ دیتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( جی پی آئی ) بھمبر قائمقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف کا دورہ بھمبر محکمہ شاہرات ان یکشن مرکزی عید گاہ کے قریب 3 ماہ سے گندے جوہڑ میں تبدیل سٹرک خاکہ ڈال کر خانہ پری کر دی گی عوام علاقہ اور شہریوں کا محکمہ شاہرات کی پھرتیوں پر حیرانگی کا اظہار قائم مقام وزیراعظم سٹرک کی تعمیر کی ہدایات جاری کریں شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر میرپور روڈ پر مرکزی عید گاہ کے بالمقابل پانی کی نکاسی بند ہونے پر روڈ پر بڑا گند ہ جوہڑ بن گیا جس سے روڈ کئی کئی فٹ پانی میں ڈوبے ہونے سے علاقے کے لوگوں سمیت میرپور روڈ پر سفر کرنے والے عام مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے شہریوں ، عوام علاقہ، سیاسی و سماجی رہنمائوں کی دہائی کے باوجود محکمہ شاہرات اور بلدیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی جبکہ ضلعی انتظامیہ کو حقائق معلوم ہونے کے باوجود آنکھیں بند رکھی گئیں گذشتہ دنوں چوہدری پرویز اشرف کے قائم مقام وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے اور بھمبر کے دورہ سے موقع سے قبل محکمہ شاہرات نے اپنی تمام تر مشینری اور اہلکار حرکت میں لا کر حسب معمول آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے سٹرک پر بنے گڑھوں میں مٹی ڈالنے اور مرکزی عید گاہ کے قریب بنے تالاب پر واٹر پمپ لگا کر پانی نکال دیا اور خاکہ ڈال پر اپنے نمبر بنانے کی کوشش کی ہے جس پر بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے حیرانگی کا اظہار کیا عوامی اور شہری حلقوں نے قائمقام وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری پرویز اشرف سے محکمہ شاہرات اور بلدیہ بھمبر کی بے حسی کا نوٹس لینے اور مرکزی عید گاہ کے قریب سٹرک پر بنے گندے جوہڑ کے خاتمہ کیلئے محکمہ جات کو ہدایات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔