قرار داد مقاصد اور ناموس رسالت ایکٹ کو چھیڑنے نہیں دیں گے۔ سنی اتحاد کونسل

Sunni Ittehad Council

Sunni Ittehad Council

گوجرانوالہ : سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ قرار داد مقاصد اور ناموس رسالت ایکٹ کو چھیڑنے نہیں دیں گے۔

قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے برطرف کر کے ان کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے، ممتاز قادری کی رہائی پوری قوم کی آواز ہے، یارسول اللہ کہنے والے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں، عاشق رسول غازی علم دین شہید کا یوم شہادت آج منایا جائے گا۔

اخلاق سوز ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد طاہر اشرفی کو اسلامی نظریاتی کونسل سے فارغ کیا جائے، بجلی کے نرخوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں میں جامع مسجد فیض مدینہ میں منعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، الحاج سرفراز احمد تارڑ، مفتی محمد حسین صدیقی، مفتی غلام نبی جماعتی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، محمد افضل کیلانی، حافظ محمد رفیق قادری، قاری غلام سرور حیدری، قاری محمد اعظم چشتی اور دیگر نے خطاب کیا۔