لندن (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لندن میں لیگی ورکرز سے ملاقات میں کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ملک کے لیے خدمات ہیں انھیں سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں گے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔
ن لیگ کے برطانوی ورکرز نے شہباز شریف کو پاکستان میں درپیش مسائل باالخصوص پولیس رویے اور قبضہ گروپوں کے خلاف شکایات سے آگاہ کیا۔ جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیس میں بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ جس کے نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔