پشاور میں پولیس کا سرچ آپریشن، 23 مشتبہ ملزمان زیر حراست

Arrest

Arrest

پشاور (جیوڈیسک) پشتہ خرہ کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے اشتہاری ملزمان سمیت 23 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے پشاور کے علاقے پشتہ خرہ میں سرچ آپریشن کر کے 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں 4 اشتہاری، 9 مشکوک اور 10 غیر رجسٹرڈ کرایہ دار شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ ملزمان کے قبضے سے سب مشین گن، 3 پستول اور 80 کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار افراد سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔