بگ بی امیتابھ بچن بھی وزیر اعظم کی صاف بھارت مہم میں شامل

 Amitabh Bachchan

Amitabh Bachchan

ممبئی (جیوڈیسک) امیتابھ بچن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر پر جھاڑو لگانے کی تصاویر لگائی ہیں۔

تصاویر میں ٹریک سوٹ پہنے امیتابھ بچّن ممبئی کے جوہو علاقے میں جھاڑو دیتے ہوئے نظر آئے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے اس مہم میں سبھی کو شامل ہونا چاہئے۔ امیتابھ سے پہلے کرکٹر سچن ٹنڈولکر، اداکار سلمان خان اور عامر خان بھی صاف بھارت مہم سے منسلک ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔