بالی ووڈ کامیڈی فلم زیڈ پلس کا نیا ٹریلر انٹرنیٹ پر جاری

Zed Plus

Zed Plus

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم ساز مندیر اکشیاپ اور موکنڈ پروہت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی حکومت بچانے کے لیے وزراء کی سر توڑ کوششوں پر مبنی ہے۔

فلم میں اکثریت نئے فنکاروں کی ہے۔ مرکزی کردار عادل حسین اور مونا سنگھ نے نبھایا ہے۔ جبکہ موسیقی منوج منتشر نے دی ہے۔ فلم رواں برس 21 نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔