راجن پور (نامہ نگار) محرم الحرام کے موقع پر راجن پور سمیت تمام شہروں میں سیکورٹی کے انتظامات مکمل ٹی ایم او کی جانب سے صفائی ستھرائی بھی جاری۔تفصیل کے مطابق راجن پور، فاضل پور جام پور، روجھان کے ساتھ ساتھ کوٹ مٹھن میںبھی سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ایس ایچ او ملک فیاض احمد بٹوانی نے صحافیوں کو بتایا کہ شہر کے چاروں اطراف پولیس کی نفری تعینات ہے، جلوس میں شرکا پر بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماتمی جلوس میں سول اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے انشاء اللہ محرم الحرام میں کسی قسم کا نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوگا تاہم امن و امان کی بحالی کے عوام کا تعان بے حد ضروری ہے ۔ ٹی ایم او انتظامیہ بھی نیک نیتی کی غرض سے شہر کی تمام سڑکوں اور ماتمی جلوسوں کی گزرگاہون پر صفائی ستھرائی کا کام بھی خوش آئند ہے۔