محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ایمرجنسی روٹس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ منیر احمد

Electricity

Electricity

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) چیف ایگزیکٹو گیپکو گوجرانوالہ میاں منیر احمد نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے امام بارگاہوں اور ذوالجناح کے روٹس پرایمرجنسی روٹس قائم کردیئے گئے ہیں۔ گیپکو ہیڈ کوارٹر میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے محرم الحرام کے ہر جلوس کیساتھ ماہر عملہ، مطلوبہ سے آراستہ گیپکو کی گاڑی موجود ہوگی۔

انہوں نے ماتحت افسران کو ہدایات دیں کہ تمام علاقوں میں گیپکو کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے امام بارگاہوں، ذوالجناح ، علم اور تعزیہ جلوسوں کے روٹس کا ازسرنوجائزہ لیا جائے اور ان روٹس پر بجلی کے تاروں کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور روٹس کی مکمل نگرانی کی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ اور عزاداروں کو دشواری پیش نہ آئے۔انہو ں نے بتایا کہ عاشورہ کے دوران گیپکو کے تمام ریپڈ رسپانس سینٹر کھلے رہیں گے جو ہنگامی بنیادوں پر مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے۔

اس موقعہ پر چیف انجینئر آپریشن شوکت علی گل،ایس ای کینٹ سرکل گوجرانوالہ محسن رضا خان،ایس ای سٹی سرکل جنید اختر باجوہ اور دیگر بھی موجود تھے۔