بھمبر کی خبریں 31/10/2014

Ch Younis

Ch Younis

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر کاز کی آڑمیں برطانیہ میں کیا جانے والا ملین مارچ شو تحریکی نہیں بلکہ سیاسی تھی ملین مارچ سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملنے کی بجائے کشمیریوں میں غیر ریاستی جماعتوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا کشمیری اپنی تحریک آزادی کو کسی بھی غیر ریاستی جماعت کی طرف سے ہائی جیک نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے راہنما محمد یٰسین کشمیری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقسیم کشمیری تارکین وطن کو کشمیر کاز کیلئے ملین مارچ کے نام پر اکھٹا کر کے پیپلز پارٹی نے اپنی سیاسی پاور شو کر نے کی کوشش کی جسے محب وطن کشمیریوں نے موقع پر ناکام بنا دیا اور یہ پیغام دیا کہ کشمیری اپنی تحریک آزادی کو کشی کے ہاتھوں ہائی جیک نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں کشمیری قوم کا تحریک کشمیر کے کاز کیلئے اکھٹا ہونا خوش آئند ہے تا ہم تمام کشمیری پارٹیوں کو مل بیٹھ کر غیر ریاستی جماعتوں کا راستہ روکنا ہو گا اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے متفقہ لائحہ عمل تیار کر کے تحریک کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر کی وحدت اور تشخص کشمیریت کی بحالی کیلئے بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ فریڈم موومنٹ تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھے گی اور کشمیریوں کو تقسیم کرنے کی ہر سازش کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر چوہدری ولید اشرف کی طرف سے دوسرے روز بھی قائمقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف کے اعزاز میں دوسرے روز بھی پر تکلف ناشتے کا اہتمام ضلعی انتظامیہ سیاسی سماجی شخصیات ، وکلائ، تاجروں ، صحافیوں ، شہریوں کی بھر پور شرکت تفصیلات کے مطابق قائمقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف کے 3 روزہ دورہ ضلع بھمبر کے دوران ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر چوہدری ولید اشرف کی طرف سے دوسرے روز بھی پیپلز ہائوس میں پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا ناشتے کی دعوت میں مشیر حکومت راجہ اعجاز مبشر، مشیر حکومت چوہدری محمد الیاس ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد فیاض، سابق کونسلر چوہدری جاوید اقبال، راجہ محمد افضل ملوٹ، سابق چیئرمین چوہدری عبدالقیوم، معروف تاجر راجہ شوکت علی، شیخ الطاف، ملک غلام مصطفی، چوہدری کمال سبحانی، راجہ رضوان رضی، چوہدری آفتاب احمد کوہل، حاجی عبدالقدیر، صدر انجمن تاجران حاجی محمد عبداللہ ، راجہ نصیر احمد، چوہدری فیصل جاوید، علی رضا بھٹی، راجہ بدر حسین ایڈووکیٹ، چوہدری لطیف ایڈووکیٹ، راجہ شاہد انور، خواجہ محمد امین ایڈووکیٹ،PSF کے ضلعی جنرل سیکرٹری علی عمیر،عمر ریاض ساگر، ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ، چوہدری اعظم ایڈووکیٹ ، صدر معلم فاروق قریشی، یونس قصاب، ٹھیکیدار محمد الیاس، چوہدری محمد الطاف پنڈی جہونجہ، پروفیسر محمد امین، انسپکٹر چوہدری منیر شاہد، انفارمیشن آفیسر ملک جاوید اقبال، سینئر صحافی چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، بائو نذر حسین، بائو خالد حسین، ملک شوکت حسین، چوہدری سلیم ساگر، مرزا ندیم اختر، ارشد غازی، چوہدری جمیل شفیع، چوہدری جمیل احمد سمیت ضلعی انتظامیہ ، وکلاء ، سیاسی و سماجی شخصیات تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ملین مارچ کے کامیاب انعقاد سے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جہت ملی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ملین مارچ کا اقدام قابل تحسین ہے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے برطانیہ، برسلز اور فرانس میں کامیاب پروگرام کر کے مسلمہ قائد ہونے کا ثبوت دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی برٹن برطانیہ کے صدر چوہدری محمد یونس آف بروٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور دنیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملین مارچ کا انعقاد کر کے احسن اقدام اٹھایا ہے ملین مارچ میں ریاست جموں و کشمیر کی ساری سیاسی و سماجی جماعتوں نے بھر پور شرکت کر کے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ کشمیری قوم اپنی آزادی کیلئے متحد اور منظم ہے انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جس فہم و فراست محنت اور لگن کے ساتھ برطانیہ میں ملین مارچ اور برسلز اور فرانس میں احتجاج کے ذریعہ مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے لایا اور بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں انہوںنے کہا کہ ملین مارچ تاریخی حیثیت کا حامل ہے جب بھی تحریک آزادی کشمیر کی تاریخ لکھی جائیگی ملین مارچ کو اہم سنگ میل کی حیثیت حاصل ہو گی انہوں نے ملین مارچ میں شرکت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ اپنی وابستگی کا ثبوت دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر رنڈیام 8 کلو میٹر لنک روڈ محکمہ شاہرات اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کی عدم توجہ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے روڈ پرسفر کرنے میں مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ڈپٹی کمشنر بھمبر رنڈیام سٹرک کی ٹوٹ پھوٹ کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے راہنما چوہدری مبین جٹ عرف پیر کانجی رنڈیام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ 3 سالوں سے بھمبر رنڈیام روڈ خستہ حالی کا شکار ہے جسکی ایک انچ بھی درست نہ ہوئی ہے محکمہ لوکل گورنمنٹ نے بھمبر رنڈیام 6 کلو میٹر روڈ بنا کر چھوڑ دی ہے جسکی کوئی دیکھ بھال نہ کی ہے اور ہ ہی اس کو محکمہ شاہرات کے حوالے کیا گیا جسکی وجہ سے آج کل سٹرک مکمل طور تباہ ہو چکی ہے جس پر سفر کرنا محال ہو چکا ہے لوگوں کی قیتمی گاڑیاں بھی خراب سٹرک کی وجہ سے ناکارہ ہو رہی ہیں عوام علاقہ گذشتہ 3 سالوں سے بھمبر رنڈم روڈ کی مرمتی کیلئے صدائے احتجاج بلند کر رہی ہے لیکن کسی کے کانوں جوں تک نہیں رینگی انہوں نے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر بھمبر سے اپیل کرتے ہیں کہ بھمبر پیر کانجی رنڈیام روڈ کی حالت زار کا دورہ کریں اور مرمتی کیلئے احکامات صادر کریں۔