نشاط محمد ضیاء قادری کا ایڈمنسٹریٹر، میونسپل کمشنر کے ہمراہ امام بارگاہوں کا دورہ

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کا عشرہ محرم کے انتظامات اور جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی و حفاظتی انتظامات کے جائزے کے لئے ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری ،میونسپل کمشنر مسرور میمن اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل حسن رضا کے ہمراہ امام بارگاہ بزم فاطمہ شاہ فیصل کالونی نمبر2،مسجد و امام بارگاہ حسینی مشن شاہ فیصل کالونی نمبر4اور مسجد حبیب ابن مظاہر و امام بارگاہ زینب کلثوم شاہ فیصل کالونی نمبر5کا تفصیلی دورہ کرکے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بلدیاتی و حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ ضلعی اور زونز کی سطح پر بلدیاتی اداروں نے مالی بحران کے باوجود عشرہ محرم کے دوران عزاداران حسین کو علاقائی مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے مثالی انتظامات کئے۔

جس پر افسران و عملہ خراج تحسین کا مستحق ہے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ اگر لگن اور عوامی خدمت کا سچا جذبہ ہو تو مالی بحران اور وسائل کو ئی معنی نہیں رکھتے اس موقع پر منتظمین نے حفاظتی انتظامات اور علاقائی مسائل کے حوالے سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر حق پرست قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست عوامی نمائندے اپنے قائد ،قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ہر سال محرم الحرام کے دوران عزداران کو سہولیات کی فراہمی اور اتحاد و بین المسلمین کے فروغ کے حوالے سے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاکر قیام امن اور مسائل سے پاک ماحول کو یقینی بنا تے ہیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے منتظمین کو یقین دلا یا کہ مسائل کے حل کے لئے ہمارا مسلسل رابطہ آپ کے ساتھ رہیگا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غور ی اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے کہاکہ امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی کا عمل مسلسل جاری ہے اور منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات ،رکاوٹو ں کے خاتمے اور گاڑیوں کی پارکنگ کے حوالے سے سے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں انہوں نے شاہ فیصل زون کے افسران کو ہدایت کی کہ منتظمین سے مسلسل رابطہ رکھیں اور ممکنہ برسات کے پیش نظر مجالس و جلوسو ں میں بلا تعطل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل حسن رضا نے کہاکمشنر کراچی کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کورنگی امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ حفاظتی انتظامات کی مکمل نگرانی کررہی۔

انہوں نے کہاکہ انتظامات کی انجام دہی اور فول پروف سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے امام بارگاہوں کے منتظمین ،جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز اور تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اور معززین سے باہمی روابط کو برقرار رکھتے ہوئے فرقہ ورانہ ہم آہنگی اتحاد و بھائی چارگی کو فروغ دیا جارہا ہے۔

Nishat Zia Qadri Visit

Nishat Zia Qadri Visit