شیراز وحید کا ماجد رضا غوری کے ہمراہ بلدیہ کورنگی، کورنگی زون کی ورکشاپ کا دورہ

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی ماجد رضا غوری کے ہمراہ بلدیہ کورنگی، کورنگی زون کے ورکشاپ کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر مسرور میمن ،SE کورنگی پریم چند ، فوکل پرسن کورنگی محمد مبین صدیقی ڈائر یکٹر ہیلتھ محمد رفیق شیخ اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھیحق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے موقع پر موجود محکمہ میکینکل کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ورکشاپ میں موجود تمام گاڑیوں اور مشینری کی مرمت اور درستگی کے کام کو جلد از جلد مکمل کرکے ایمر جنسی ڈیوٹی کے لئے تیار رکھا جائے۔

ورکشاپ کے افسران اور ٹیکنیکل اسٹا ف گاڑیوں اور دیگر پرزہ جات کی مرمت بروقت کریں کچرا گاڑیوں اور مشینری کی سروس اور گاڑیوں میں معیاری فیول اور پرزہ جات استعمال کریں انہوں نے ڈرائیور ز کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کو احتیاط سے استعمال کریں اور ان گاڑیوں اور مشینری کو جن میں جدید نظام موجود ہے ان کو بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق چلائیںایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہا کہ انتظامیہ عوام کی بلا امتیاز وتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے اس سلسلے میں محرم الحرام پر انتظامیہ نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے مثالی اقدامات کئے گئے ہیںانہوں نے مزیدکہا کہ کورنگی کی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع حکمت عملی تحت منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہیں اور انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو جلد اور زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر ہی پہنچائی جائے۔

انہوں نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اشیاء کا ریکارڈرکھا جائے اور ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھا جائے انہو ں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر گاڑیوں میں ٹائر اور بیٹری کی ضرورت ہو تو ان کو فوری طور پر تبدیل کر لیا جائے تا کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں مشینری کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

Majid Raza Visit Workshop

Majid Raza Visit Workshop