کراچی: مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس اور ملزمان کے کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔

جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرر ہے تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

ہلاک ہو نے والے ملزم کی لاش اور زخمی ساتھی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت محمد عرفان کے نام سے ہو ئی ہے جبکہ زخمی ہو نے والے ملزم کا نام محمد عدیل ہے۔