کراچی میں ہلکی بارش، کے الیکٹرک کے 120 فیڈرز متاثر،65 بحال

Rain

Rain

کراچی (جیوڈیسک) سمندری طوفان نیلوفر کا خطرہ تو ٹل گیا لیکن شہر بھر میں ہلکی بارش ہوئی اور ساتھ ہی “کے الیکٹرک” کے 120 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

کراچی کے شہریوں کا دن تو بارش کے انتظار میں ہی گزر گیا لیکن بارش نہ ہوئی، رات گئے ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ بارش کا آغاز ہوا تو موسم تو خوشگوار ہوگیا لیکن اچانک شہر کے مختلف علاقے کورنگی۔

لانڈھی، ملیر، کلفٹن،ناظم آباد، لیاری، صدر، گلشن اقبال، گلستان جوہر سمیت بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، “کے الیکٹرک” کے ترجمان کے مطابق بارش کے باعث 1400 میں سے 120 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 65 فیڈرز کو بحال کردیا گیا ہے ، باقی فیڈرز پر بحالی کاکام جاری ہے۔