قتل کے ملزم کوعمر قید و جرمانہ

Suspect

Suspect

لاہور (جیوڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج قمرالزمان نے قتل کے مقدمے میں ملوث محسن منظور کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے جبکہ شریک ملزم سب انسپکٹر رمضان کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے آٹھ ماہ قبل درج ہونے والے ارسلان اغوا کیس میں پیشرفت نہ کرنے ایس ایچ او لوہاری گیٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے دو سالہ بچے کو باپ کی تحویل سے بازیاب کراکے اس کی ماں سمیرا کے حوالے کر دیا ہے۔