فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ارکان رابطہ کمیٹی کیعلما سے ملاقاتیں

Meeting

Meeting

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب۔

احمدسلیم صدیقی اور عارف خان ایڈوکیٹ نے وفد کے ہمراہ معروف عالم ومذہبی اسکالر علا مہ شہنشاہ حسین نقوی سے اما م با رگاہ با ب العلم نا رتھ نا ظم آبا د میں جبکہ علامہ فرقان حیدر عابدی اور مولانا قاری اقبال سے ان کی رہائش گاہ پر علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور انہیں الطاف حسین کا محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی انور رضا زیدی اور متحدہ علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمداور دیگراراکین بھی موجود تھے۔ علما کرام سے ملاقاتوں میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت شیعہ سنی فسادات کو ہوا دینے کے لئے معصوم لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔

اور امام بارگاہوں پر حملے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے فرقان حیدر عابدی اور مولانا قاری اقبال سے کہا کہ وہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر علماء کرام نے مذہبی رواداری۔

فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربھائی چارگی کے قیام کے لئے قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونیولے افراد کے درجات کی بلندی، سوگواران کے صبر جمیل، دہشت گردی کے خاتمے، محرم الحرام میں بھائی چارگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ سمیت الطاف حسین کی صحت وتندرستی کے لئے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔