کراچی: دستی بم حملوں اور فائرنگ سے 6 پولیس اہلکار زخمی

Bomb

Bomb

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں یوم عاشور کے قریب آتے ہی دہشت گردوں کے حملوں میں بھی شدت آگئی۔ شہر بھر میں پولیس کی سخت سیکیورٹی کے باوجود تین روز میں دہشت گردوں کی جانب سے تین دستی بم حملے کئے گئے۔

نیپا چورنگی پر موٹر سائیکل دہشت گرد پولیس موبائل پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی جبکہ پولیس موبائل مکمل طور تباہ ہو گئی۔

دہشت گردوں کی جانب سے ناگن چورنگی کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی جس سے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ سہراب گوٹھ کے قریب بھی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ سرجانی کے علاقے تیسر ٹائون میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔