حادثہ یا خودکشی؟ 3 بچوں کی ماں ٹرین تلے آکر جاں بحق

Wazirabad

Wazirabad

وزیر آباد(تحصیل رپورٹر) حادثہ یا خودکشی؟ 3بچوں کی ماں ٹرین تلے آکر جاں بحق۔ دھونکل کے رہائشی سلیم جوندہ کی بیوی 35 سالہ کنیز فاطمہ علی الصبح گھر سے سیر کی غرض سے نکلی اور ریلوے ٹریک کیساتھ چلنا شروع کردیا۔

اس دوران پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل ٹرین کی آواز سن کر اس نے اپنا جوتا اتار دیا اور گاڑی قریب آنے پر اچانک لائنوں پر آکر موت کا شکار ہوگئی۔ متوفیہ 3 بچوں کی ماں تھی۔ پولیس کیمطابق متوفیہ کا ذہنی توازن درست نہ تھا۔