کراچی: اسٹیٹ بینک کی عمارت میں لگی ہلکی نوعیت کی آگ بجھادی گئی

Fire

Fire

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع اسٹیٹ بینک کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ 2 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ معمولی نوعیت کی تھی ہر قسم کا ریکارڈ محفوظ ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اسٹیٹ بینک کی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر 2 فائر ٹینڈر روانہ کئے گئے ، ریسکیو عملے کی فوری کاروائی کے بعد آگ کو بجھادیا گیا۔

آگ معمولی نوعیت کی تھی، جبکہ ڈپٹی چیف منیجر اسٹیٹ بینک حبیب الرحمن ہاشمی کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ،آگ لگنے سے 2 چار پنکھے ، کمپیوٹر کے کی بورڈ زاور معمولی نوعیت کا سامان جلا ہے تاہم کسی قسم کا ریکارڈ نہیں جلاہے۔