اسلام آباد: 60 ہزاراسلحہ لائسنس کی تصدیق، 1800 جعلی نکلے

Weapons

Weapons

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ نے 60 ہزاراسلحہ لائسنس کی تصدیق کاعمل مکمل کرلیا،اب تک کے تصدیقی عمل کے دوران 1800 جعلی لائسنس نکلے ہیں۔ وزارت داخلہ نے 3 سال قبل 33,000 سے زائد جعلی لائسنس جاری ہونے کے اسلحہ لائسنس اسکینڈل کے بعد بڑے پیمانے پر تحقیقات کاآغاز کیا تھا۔

تحقیقات کا آغاز ہونے کے بعد نئے اسلحہ لائسنسز کے اجرا پر پابندی لگادی گئی جوتاحال برقرار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے ایک لاکھ 60 ہزار لائسنسوں کی تصدیق کرنی ہے اور متعلقہ سیکشن کوصرف اسی پر دن رات کام کرنے کی ہدایت ہے جوکہ وہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

تصدیق کے عمل میں لائسنس ہولڈرز کو کہا گیا تھا کہ وہ کسی اپنے لائسنس کی تصدیق کروانا چاہتے ہیں تو کرو اسکتے ہیں تاکہ انھیں مشکل کاسامنا نہ ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے وزیر داخلہ کو تجویز کیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے بھی بار بار اسلحہ لائسنسوں پر پابندی کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔