محرم الحرام میں مذہبی منافرت کیخلاف سنی تحریک کی راولپنڈی میں پیغام امن ریلی

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) پاکستان سُنی تحریک کے زیر اہتمام محرم الحرام میں مذہبی منافرت کیخلاف فروغِ پیغام حسین کیلئے کلمہ چوک راولپنڈی کینٹ سے پیغام امن ریلی نکالی گئی جسکی قیادت مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ ہاشم مجددی، ڈاکٹرطیب رضا، علامہ عبداللطیف قادری ودیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اُٹھار کھے تھے جن پر دہشتگردی، انتہاپسندی او رفرقہ واریت کیخلاف جبکہ امن کے حق میں نعرے اور مطالبات درج تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مفتی لیاقت علی رضوی نے کہا کہپیغام حسین پیغام امن ہے۔ ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے اورکسی مذہبی یالسانی انتہا پسندی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ قوم امن کے ایجنڈے پر متحد ہو جائے۔

نظریاتی اختلافات کو تصادم میں بدلنے کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔ حضرت امام حسین کی شہادت امن دشمنوںکے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ ملک میں قیام امن کیلئے حسینی کردار کو زندہ کرنیکی ضرورت ہے۔ سنی تحریک ملک سے مذہبی منافرت اور انتہا پسندی کیخلاف بیداری ٔ شعور کیلئے ملک بھر میں ”پیغام امن” کانفرنسیں اورر یلیاں منعقد کرے گی۔ اس موقع پر منظور کی گئی مختلف قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت محرم الحرام میں اشتعال پھیلانے کی ہر سازش کا راستہ روکے۔ جلوسوں پر حملے کرنیوالوں کو کھلی چھٹی دینے کی بجائے حکومت قیام امن کیلئے اپنی ذمہ داری نبھائے۔ کالعدم قرار دی گئی دہشتگرد تنظیموں کو دوبارہ نئے ناموں سے کام کرنے سے روکا جائے۔

اہلسنّت پُ رامن ہیں، ملک میں شیعہ سُنی فساد کا کوئی وجود نہیں، حکومت درود والوں اور بارود والوں میں فرق کرے۔ ملک کے پر امن اور محب وطن طبقہ اہلسنّت وجماعت کو شیعہ دیوبندی فرقہ ورانہ فساد میں نہ گھسیٹاجائے۔ گزشتہ سال سانحہ راجہ بازار پر قائم کیے گئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کو قوم کے سامنے لایاجائے۔سانحہ راجہ بازار میں شعائراسلام کی بیحرمتی کرنیوالے شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ مذہبی منافرت کے خاتمے کیلئے قرآن وسنت کے منافی لٹریچر کو ضبط کر کے تلف کیا جائے۔ ملک میں فساد کی اصل جڑ غیر ملکی مذہبی مداخلت ہے۔ کالعدم جماعتوں کی بیرونی فنڈنگ روکنے کیلئے ریاستی سطح پر ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ مساجد اور مدارس کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے تمام مکاتب فکرکے مدارس کی چھان بین کی جائے۔

دہشت گردی میں ملوث گرفتار ملزمان کو سپیڈی ٹرائل کے ذریعے سخت ترین سزائیں دلوائی جائیں۔ تمام جماعتیں شر پسندوں سے لاتعلقی کا اعلان کریں اور شرپسندوں کے پشت پناہوں کو بھی قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔ تمام مکاتب فکرکے علماء اور ذاکرین منبر و محراب سے قوم کو امن و یکجہتی کا پیغام دیں۔ تمام مسالک نظریات کا مقابلہ طاقت کی بجائے نظریات سے کرنیکی روش اپنائیں۔ سنی تحریک ملک میں قیام امن کیلئے حکومت اورانتظامیہ کا مکمل ساتھ دیگی۔اس موقع پر علامہ غفران محمود سیالوی، مفتی قاضی سعید الرحمن، صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی، غلام مصطفی قادری، محمدفہد حسین قادری ودیگر بھی موجود تھے۔

Rawalpindi News

Rawalpindi News

0334/0311-5178390