کراچی: کالعدم تنظیم جند اللہ کے 5 ملزمان کو سزا سنا دی گئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم جند اللہ کے 5 ملزمان کو سزا سنادی ہے۔ مجرموں کو دستی بم، اسلحہ رکھنے اور بھتا خوری کا جرم ثابت ہونے پر سزائیں سنائی گئیں۔

دو مجرموں یاسین اورعطاءالرحمان کو 28، 28 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ صدام علی، رفیق السلام اور محمد ندیم کو 14،14 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ملزمان کے خلاف 8 مارچ 14 20 کو تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔