امریکن آئس ہاکی لیگ، ڈیٹریوٹ ریڈ ونگز نے لاس اینجلس کنگز کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

American Ice Hockey League

American Ice Hockey League

مشی گن (جیوڈیسک) امریکن آئس ہاکی لیگ میں ڈیٹریوٹ ریڈ ونگز کی ٹیم نے لاس اینجلس کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیکر اپنی تیسری پوزیشن مستحکم بنا لی۔

امریکی ریاست مشی گن میں ہونیوالی آئس ہاکی لیگ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

میزبان ریڈ ونگز کی جانب سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔ کھلاڑیوں نے یکے بعد دیگرے حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر گول داغ کر پانچ دو سے فتح اپنے نام کی، فاتح ٹیم کی جانب سے پاول اور گستاو نے دو دو گول سکور کیے۔ اس فتح کے بعد ونگز ٹیم نے 14 پوائنٹس کے ساتھ اپنی تیسری پوزیشن مستحکم بنا لی ہے۔