البانی (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں پہلی جنگ عظیم کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مشترکہ قافلے کی روانگی کے سو سال مکمل ہونے پر تقریب ہوئی۔ آسٹریلیا کے مغربی شہر البانی میں ہونے والی اس تقریب میں دونوں ممالک کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پریڈ بھی کی گئی، وزیر اعظم ٹونی ایبٹ بھی تقریب میں موجود تھے۔
اڑتیس فوجی بحری جہاز، چار کروز شپ، بیس ہزار آسٹریلوی اورنیوزی لینڈ کے ساڑھے آٹھ ہزار فوجی آج کے دن پہلی جنگ عظیم میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ان کے ساتھ برطانیہ اور فرانس کی فورسز بھی گیپولی پہنچی تھی۔