سنی علماء بورڈ کا قیام پیر سید جلال الدین شاہ رومی سرپرست اعلیٰ جبکہ مولانا حامد سرفراز صدر نامزد

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : سنی علماء بورڈ کا قیام پیر سید جلال الدین شاہ رومی سرپرست اعلیٰ جبکہ مولانا حامد سرفراز صدر نامزد تفصیلات کے مطابق جامعہ غوثیہ رضویہ رشدالایمان ڈجکوٹ میں جلاس منعقد ہوا جسمیں علماء کرام کی کثیر تعداد میں شرکت کی دوران جلاس علماء کرام نے متفقہ طور پر پیر سید جلال الدین شاہ رومی سرپرست اعلیٰ جبکہ مولانا حامد سرفرازصدر جبکہ سینئر نائب صدر مولانا شفقت رضوی، نائب صدر مولاناشاہ جہاں، جنرل سیکرٹری علامہ ابراھیم، ناظم مالیات علامہ نویررضوی، اور پریس سیکرٹری مولانا شہباز رضوی، قاری محمد امین نامزد کیے گئے۔

اس موقع پرخصوصی خطاب کرتے ہوئے مولاناحامد سرفرازنے کہا کہ حضرت امام حسین کا کردارعلماء کیلئے مشعل راہ ہے باطل سے ٹکراجانااہل حق کی نشانی ہیسلام دشمن طاقتوں نے دین اسلام کو منہدم کرنے کی جو منظم سازش تیار کی تھی جو ایک منظم منصوبے کے تحت یزید کی شکل میں نمایاں ہوئی تھی، امام حسین نے اپنے قیام سے سیاسی سازش کے سارے تار و پود اس طرح بکھیر دیئے کہ خود یزید کے محل سے اذان کی آواز آنے لگی، انہوں نے کہا کہ امام حسین کا تذکرہ ایک صدا ہے، ایک آواز ہے جو انسان کو اس حقیقت کی طرف متوجہ کرتی رہتی ہے کہ سر کٹا دینا لیکن باطل کے سامنے سر نگوں نہ کرنا ہی عظیم قربانی ہے۔