پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) مسلم لیگ(ن) کے رہنما ڈاکٹر کشف ریاض اللہ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں کوشاں ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت پٹرولیم منصوعات میں نمایاں کمی ہے اس کے علاوہ وزاعظم میاں نواز شریف اوروزیراعلیٰ میاںشہباز شریف عملی طور پر عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے میں کوششیں کررہے ہیں۔
پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اتنی کمی سابقہ ادوار میں کبھی نہیں ہوتی جتنی اب ہوئی ہے اور یہ کریڈٹ بھی مسلم لیگ ن کو ہی جاتا ہے مگر دوسری طرف اپوزیشن ملک دشمن پالیسیوں پر عملی پیرا ہے اگر یہ لوگ واقعی ملک قوم سے مخلص ہیں تو حکومت کے ساتھ ملکر کام کریں تا کہ بحرانوں سے نکلا جاسکے انشاء اللہ حکومت اپنی آئنی مدت پوری کریگی اور اس دوران بحران حل ہوجائیں گے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میںکمی خوش آئند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر کے مہنگائی کو کم کرنے کا وعدہ پورا کیا ہے آئندہ بھی اگر عالمی سطح پر قیمتیں کم ہوں گی تو یہاں بھی کم کی جائیں گی اس طرح جہاں مہنگائی کم ہوگی وہاںمکمل معیشت بھی مضبوط ہوگی اور عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔