محرم الحرام تمام مسالک و مکاتیب فکر کیلئے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔ اسرار احمد زیدی

Israr Ahmad Zaidi

Israr Ahmad Zaidi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محرم الحرام تمام مسالک و مکاتیب فکر کیلئے یکساں اہمیت کا حامل ہے جو ہمیں آپس کے باہمی احترام و محبت،برداشت اور رواداری کے ہمہ گیر جذبوں کو پروان چڑھانے کا درس دیتاہے۔ فرقہ واریت ملکی وحدت و استحکام کیلئے زہر کی مانند ہے لہذا ہمیں آپس کے فروعی اختلافات مٹا کر اخوت و بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے تاکہ شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان کے اندر اتحاداور اتفاق کی روش کو قائم کرنے کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔