واپڈا والوں کی ہٹ دھرمی اب حد سے تجاوز کرتی جا رہی ہے۔ طارق جمیل

Tariq Jameel

Tariq Jameel

کروڑ لعل عیسن (مسٹر شازل) واپڈا والوں کی ہٹ دھرمی اب حد سے تجاوز کرتی جا رہی ہے۔ ساری رات لائٹ کم کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے گھروں سے انرجی سیور اور دیگر برقی آلات جل گئے ہیں۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار بستی جھرکل چوہدری محمد جمیل کے صاحبزادے طارق جمیل نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے تو واپڈا والے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شہڈنگ کر کے عوام کو پریشان کرتے تھے لیکن پچھلے ہفتے سے رات 10 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک بجلی انتہائی کم وولٹیج آتی ہے جس کی وجہ سے گھروں کے قیمتی برقی آلات جل گئے ہیں۔ واپڈا والوں کی ہٹ دھرمی حد سے تجاوز کر گئی ہے۔ غریب عوام کو بلا وجہ تنگ کرنا واپڈا والوں کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام سے مہینہ میں بھی واپڈا والے عوام کو تنگ کرنے سے باز نہیں آرہے ہیں۔ اور اس بار بھی غریب عوام کو اوور بلنگ کر کے لاکھوں روپے کے اضافی بل بھجوا دیئے گئے ہیں۔ طارق جمیل نے ایکسئن سمیت اعلیٰ حکام سے واپڈا والوں کے خلاف فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔