10روزہ روحانی محافل کی چھٹی نشست سے مولانا محمد یونس قادری جلالی کا خطاب

Lahore

Lahore

لاہور : تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد رضائے مصطفےٰ پاور ہاوس گڑھی شاہومیں 10روزہ روحانی محافل کی چھٹی نشست سے مولانا محمد یونس قادری جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امام عالی مقام حضرت امام حسین کی قربانی نے اسلام کو صبح ء قیامت تک زندہ کر دیا ہے۔کربلا معرکہ نے ظلم بر بریت کے خلاف کھڑے ہونے اور حق کے لئے لڑنے والے بھی ہمیشہ زندہ رہیں گے۔نواسہ رسو ل امام حسین نے یزید کوشکست دیکر اسلام کو سر بلندکر دیا۔

شہدا ء کربلا کی یاد میں ذکر بھی عبادت ہے۔امام حسین نے علم حق بلند کرنے کے لئے تمام تر مصلحتوں کو بالا ئے طاق ڈال دیا ۔آج فرعونی قوتوں سے ٹکرانے کیلئے مسلمانوں کو حسینی فکر کو زند ہ کرنا ہوگا ۔ علمائے حق سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ عام کریں تاکہ عوا م اپنے شعور سے ان یزیدی قوتوں کو پہچان لیں جو اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔

اس موقع پرپیر سید لال حسین شاہ ، مولانا محمد نیاز احمد سعیدی، مولانا ظفر اقبال سیالوی،سید منصور علی شاہ، سید حسنین علی ،محمد مستجاب خاں قادری ودیگر بھی موجود تھے۔