اولیاء کرام کے آستانے محبت کا پیغام دیتے ہیں اور شہنشاہ ولایت کا آستانہ فیض کا منبع ہے: منور حسین

Gujarat

Gujarat

گجرات : اولیاء کرام کے آستانے محبت کا پیغام دیتے ہیں اور شہنشاہ ولایت کا آستانہ فیض کا منبع ہے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ علی پور سیداں شریف صاحبزادہ پیر سید منور حسین جماعتی نے علی پور سیداں گجرات میں شہنشاہ ولایت کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پیر سید جماعت علی شاہ آستانہ عالیہ علی پور سیداں نے امت مسلمہ کو اتحاد ویگانگت کا درس دیا اور ان خطوط پر پیر سید ولایت حسین شاہ المعروف شہنشاہ ولایت نے کام کیا۔

اُن کے سارے بیٹے حفاظ کرام اور علماء دین ہیں اُن کی اولاد دنیا میں تبلیغ دین کیلئے کوشاں ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ محبت اہل بیت ایمان کی شرط ہے ‘ جب تک محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی اولاد سے محبت نہ کی جائے تو ایمان مکمل نہیں ہوتا۔

واقعہ کربلا دنیا کا سب سے الم ناک واقعہ ہے لیکن اس واقعہ کے نتیجہ میں دنیا میں حریت پسندوں کو نئی جہت ملی ‘پیر سید احمد حسین شاہ مذتری میں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کربلا دنیا میں محبت اور عشق کی داستان ہے حضرت امام حسین نے اپنی تک اپنے نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کیلئے قربان کر دی لیکن باطل کے سامنے جھکے نہیں۔