پاکستان ریلوے کا مسافروں اور ریل گاڑیوں کے ملازمین کی انشورنس کا فیصلہ

Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ ان میں پاکستان ریلوے نے مسافروں اور ریل گاڑیوں کے ملازمین کی انشورنس کا فیصلہ کیا ہے۔ موت کی صورت میں آٹھ لاکھ اور زخمیوں کو تین لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

خواجہ سعد رفیق کے مطابق ریلوے کے ریونیو ٹارگٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ مال گاڑیوں کی آمدنی کا ٹارگٹ چھ اعشاریہ تین ارب روپے سے سات ارب روپے کر دیا گیا۔ مسافر گاڑیوں کے ٹارگٹ میں بھی ایک ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ریلوے کی زمینوں کی لیز کا ٹارگٹ بھی ایک ارب سے دو ارب روپے کر دیا گیا۔