گندگی کے ڈھیروں کے باعث مچھر پرورش پانے لگے

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) شہر میں مچھروں کی بہتات میونسپل انتظامیہ غائب شہر میں میں بے شمار مقامات پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں کے باعث مچھر پرورش پانے لگے مچھروں کی افزائش میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

میونسپل انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے میں شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سبی شہر کے کئی علاقوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیرپڑے ہوئے ہیں اور نالیوں کا پانی ابل کر گلیوں اور سڑکوں پر بہہ رہا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

الہٰ آباد، غریب آباد، لونی روڈ، نور پور روڈ، گنپت رائے روڈ، محلہ لوہاراں، قصاباں، نشتر روڈ سمیت شہر کے کئی علاقوں میں گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں اور نالیوں کا گندا پانی ابل کر لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے لگ گیا ہے۔

شہر میں گندگی کے باعث مچھروں کی بہتات ہو گئی ہے جس کے باعث بیماریاں پھیلنے کاخدشہ ہے مچھروں کی بہتات کے باعث لوگ رات میں چین کی نیند بھی نہیں سوپاتے میونسپل انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث بے شمار مچھرو پرورش پانے لگے مچھروں کے خاتمے کیلئے کوئی باضابطہ مہم شروع نہیں کی جا سکی ہے۔

روز بروز مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوتا چلا رہا ہے مگر لگتا ہے کہ میونسپل انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنرسبی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں گندگی کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور شہر میں مچھر مار سپرے مہم کا آغاز جلد شروع کروایا جائے تاکہ شہری سکھ کی زندگی گزار سکیں۔