امریکا اور اتحادی صرف کوبانی میں بم برسا رہے ہیں: طیب اردوان
Posted on November 1, 2014 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Tayyip Erdogan
پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے امریکا اور اتحادی ممالک کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
طیب اردوان کا کہنا تھا امریکا اور اتحادیوں نے شام کے باقی علاقوں کو فراموش کر دیا ہے اور صرف کوبانی میں داعش کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا شام کے شہر ادلب، حماۃ اور حمص بھی دہشت گردی کا مرکز بنے ہوئے ہیں جبکہ عراق کا چالیس فی صد علاقہ داعش کے قبضے میں ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ دوسرے علاقوں میں بھی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com