سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باہو کے سالانہ عرس مبارک کی چار روزہ تقریبات

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ : سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باہو کے سالانہ عرس مبارک کی چار روزہ تقریبات زیر صدارت مرکزی سجادہ نشین و بانی جماعت الصالحین پاکستان صاحبزادہ پیر خالد سلطان سروری قادری (آج) بروز ہفتہ یکم نومبر سات محرم الحرام سے دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باہو پر شروع ہو رہی ہیں جو 4 نومبر منگل تک جاری رہینگی۔

عرس تقریبات میں شرکت کیلئے سیالکوٹ سے مریدین و زائرین اور تنظیمی کارکنان کا قافلہ آج شام سات بجے ضلعی سیکریٹریٹ پسرور روڈ نزد پل ایک سے صوبائی چیف آرگنائزر جماعت الصالحین پنجاب مرزا امجد اشفاق سروری قادری کی قیادت میں روانہ ہو گا۔