گجرات کی خبریں1/11/2014

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ڈی پی او رائے اعجاز احمد، اے سی گجرات میاں اقبال مظہر ، نے امام بارگاہ حسینیہ سر کلر روڈ ، مرکزی امام شادیوال دوہ کیا اس موقع پر زیر تربیت ڈی ایم جی افسران حسن عابد ،کنول نظام بھٹو بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈی سی او نے امام بارگاہ حسینیہ کے دورہ کے موقع پر حسینیہ ٹرسٹ کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا بعد ازاں انہوں نے امام بارگاہ شادیوال کے دورہ کے موقع پر نواں محرم کو برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا اور وہاں پر صفائی ،روشنی ،پینے کے لیے پانی اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پولیس افسران کو ہدائیت کی کہ وہ چوکس رہ کر اپنے فرائض سر انجام دیں اور رضا کاروں کی مدد سے مجالس اور جلوس میں آنے والے تمام افراد کی تلا شی یقینی بنائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)اسسنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے زائد نرخوں پر پٹرول فروخت کرنے والے دو پٹرول پمپ مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے ہیں ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اسسنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے ائیر پورٹ چوک ، بوکن موڑ کے قریب پٹرول پمپوں کو اچانک چیک کیا جو حکومت کی طرف سے مقررہ نرخوں سے زائد ریٹ وصول کر رہے تھے ۔اسسنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پٹرول پمپ مالکان کامران علی اور محمد عمران کے خلاف تھانہ رحمانیہ اور تھانہ دولت نگر میں ایف آئی آر درج کروا دی ، میاں اقبال مظہر نے واضح کیاہے کہ کسی بھی پٹرول پمپ مالک کو اوور چارجنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمران خان چیئرمین PTIنے گجرات میںکامیاب جلسہ کے انعقاد پر چوہدری عبداللہ طار ق صدرِضلع گجراتI.S.F کو مبارکباددی
گجرات (جی پی آئی)تفصیلا ت کے مطابق چوہدری عبداللہ طارق صدرِ ضلع گجراتI.S.F کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمرا ن خان سے ملاقات ہوئی۔جس میں انہوں نے چوہدری عبداللہ طارق صدرِ ضلع گجراتI.S.F اور ان کی ٹیم کو گجرات میںکامیاب جلسہ کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔عمران خان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میںہدایات دیں۔اور کہا کہ مستقبل میں بھی اپنی محنت اسی طرح جاری رکھیں۔ملاقات میں ثاقب وِرک،شجاع حسین ،نائمہ ذکی اوردیگر ساتھی بھی شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) 7محرم الحرام کے سلسلہ میں قدیمی جلوس شبیہہ جھولا شہزاد علی اصغر ‘ شبیہہ مہندی شہزاد علی اکبر قاسم بی بی کی رہائشگاہ سے برآمد ہوا ‘ جو کہ اپنے مقررہ راستوں ہوتا ہوا امام بار گاہ حسینیہ پہنچا جہاں سے ماتمی جلوس برآمد ہوا اور دونوں جلو س مل کر مقرر راستوں سے ہوتے ہوئے واپس اپنے اپنے مقامات پر اختتام پذیر ہوئے ‘ جلوسوں کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ۔ لائسنسداران سید ناصر پپو شاہ ‘ صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور وڑائچ ‘ جنرل سیکرٹری پروفیسر سرفراز حسین جعفری ‘ جواد حسین جعفری ‘ صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی کی نگرانی میں اپنے اپنے مقرر مقامات سے گزرے ‘ سکیورٹی فول پروف انتظامات کئے گئے ۔ ڈی پی او گجرات نے تمام انتظامات کو مانیٹر کیا ۔ ڈی ایس پی سید غلام مصطفی گیلانی ‘ ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل ‘ کی نگرانی میں پولیس تعینات تھی ایس ایچ او لاری اڈا چوہدری محمد یوسف وڑائچ ‘ ایس ایچ او بی ڈویژن چوہدری شیراز اختر نے انتظامات کی نگرانی ٹی ایم اے عملہ نے صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کا کام کیا ‘ ریسکیو 1122کا عملہ بھی ہمراہ تھا ۔ ممبران امن کمیٹی رانا مشرف علی ناز ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ سید آصف رضا نقوی ‘ خادم علی خادم ‘ سید عقیل رضا شاہ ‘ وقار الحسن ہیرا بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) آج آٹھ محرم الحرام کو قدیمی جلوس شبیہہ ذوالجناح امام بار گاہ فرزند علی شاہ سے برآمد ہوگا ‘ لائسنسداران سید طاہر رضا کاظمی ‘ سید یاور عباس جعفری ‘ سید افضال مہندی کی نگرانی میں جلوس برآمد ہوگا ۔ جلوس مقرر شدہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بار گاہ فرزند علی شاہ میں اختتام پذیر ہوگا ۔ جلوس کے ہمراہ صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور وڑائچ ‘ جواد جعفری ‘ سید سر فراز جعفری ‘ سید الطاف عباس کاظمی بھی ہونگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) علم مومن کی میراث ہے اور بہترین علم وہ ہے جس سے کسی کو فائد پہنچے ان خیالات کا اظہار ممبرصوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے گزشتہ روز دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں یوٹرن(U Turn) کے حوالہ سے منعقد ہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس یو او جی کے تعاون سے یو ٹرن سر گرمیاں قابل تحسین ہیں جس میں بچوں کی پوشیدہ صلاحیتیں بیدار ہوتیں ہیں ‘ اور ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ اس ادارے میں بہترین انتظامات کئے گئے ۔ جس سے طلباء کی پوشیدہ صلاحیتیں بیدار ہوئیں ‘ اور ان میں اعتماد پیدا ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات کی انتظامیہ اور طلباء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ‘ جنہوں نے اتنا شاندار جس سے طلباء کو سیکھنے کا موقع ملے گا ‘ حکومت پنجاب فروغ تعلیم کیلئے دن رات کام کر رہی ہے ‘ اور اس سلسلہ میں کئی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ لیب ٹاپ سکیم و دیگر انعامات اس سلسلے کی کڑی ہے ‘ تاکہ ذہین طلباء کو آگے آنے کا موقع ملا سکے ۔ ممتاز مذہبی شخصیات سید اظہر نقوی چیف ایگزیکٹو کاروان مالک اشتر نے کہا ہے کہ میں شہزاد شفیق نقشبندی اور اُن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وہ اس قدر شاندار انداز میں طلباء کی رہنمائی کا سلسلہ شروع کئے ہوئے ہیں ۔ سابق وائس چیئر مین گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سید آصف رضا نقوی نے کہا کہ علم کے حصول کے سلسلہ میں طلباء کو محنت کرنی چاہیے تاکہ وہ معاشرہ میں اپنا مقام بنا سکیں ۔ اور وہیں طلباء کامیاب ہوتے ہیں ‘ جو محنت کو کام شعار بناتے ہیں ‘ اور شہزاد شفیق نقشبندی کی کارکردگی اس حوالہ سے قابل تحسین ہیں ‘ اور ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شہزاد شفیق اپنے ٹیم کے ہمراہ طلباء کی رہنمائی کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ میاں ندیم احمد نے کہا کہ شہزاد شفیق نقشبندی نے ہمیشہ انوکھے اندازے میں کام کیا ہے ‘ ہمیں ان کی کامیابی دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ‘ ایڈمنسٹر یٹر شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ ہمارا مقصد طلباء کو چیلنجز کیلئے تیار کرنا ہے تاکہ وہ کامیاب انسان بن سکیں ۔ اس موقع پر یو او جی کی ٹیم اور مہمانوں میں تحائف تقسیم کئے گئے ۔ اور طلباء کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے ۔